روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں دینی سوالات کے لیے متعدد پوائنٹس

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے اربعین کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی سوالوں کے جوابات فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں، مذکورہ سیکشن کے ارکان روضہ مبارک کے صحن اور حرم کے مختلف حصوں میں تشریف فرما ہیں اور زائرین کی دینی رہنمائی میں دن و رات سر گرم عمل ہیں۔

ان دینی رہنمائی کے پوائنٹس پر سوالات کے جوابات دینے کے علاوہ دینی معلومات اور زیارت پر مشتمل ہزاروں کتابیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور سیکشن سے وابستہ علماء سے اپنے کسی بھی فقہی، عقائدی اور تاریخی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک یا فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/religious/index.php?add_quest

(009647706020688)

(009647803857576)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: