موکب "عشّاقُ الكفيل" زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف عمل

موکب "عشّاقُ الكفيل" روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم خدماتی مواکب میں سے ایک ہے اور روضہ مبار ک حضرت عباس علیہ السلام کے قریب اہم چوراہے میں واقع ہونے ہونے کی وجہ سے زائرین کی بہت بڑی تعداد کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایام اربعین کے دوران "عشّاقُ الكفيل" کے خدام اور رضاکار خدمت کے جذبے سے سرشار زائرین سید الشہداء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔
عام طور پر اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے اکثر مواکب بیس صفر کے بعد بند ہو جاتے ہیں لیکن موکب "عشّاقُ الكفيل" زیارت اربعین کے ابتدائی ایام ہی سے زائرین کو اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیتا ہے اورخدمات کا یہ سلسلہ زیارت اربعین کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔
یہ موکب زائرین کو تین ٹائم کھانا مہیا کرنے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں دودھ، جوس، چائے، پانی، پھل اور خفیف کھانے تقسیم کر رہا ہے اس موکب میں ایک وقت میں نو ہزار افراد کا کھانا تقیسم کیا جاتا ہے اور زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر موکب کی جانب سے پیش کردہ خدمات بھی دگنی بھی جاتی ہیں اور بیس صفر کے بعد تک جاری رہتی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا حصہ ہونے کی وجہ سے موکب "عشّاقُ الكفيل" زائرین میں بہت مقبول ہے اور ہر ایک یہاں سے تبرک لینے کا خواہش مند نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ حضرت عباس(ع) کے القاب میں سے ایک لقب "الکفیل" بھی ہے کسی کام کی ذمہ داری لینے یا کسی کام کے ضامن بننے والے کو "کفیل" کہا جاتا ہے حضرت زینب(ع) اور خاندان عصمت کی دیگر مستورات کی دیکھ بھال اور اُن کے امور کی ذمہ داری حضرت عباس(ع) کو سونپی گئی تھی اور حضرت عباس(ع) ہی اپنی زندگی میں اُن کی حفاظت وغیرہ کے ضامن تھے جس کی وجہ سے حضرت عباس(ع) کو "الکفیل" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: