روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح مبارک والے ہال اور اس کے گرد موجود رواق کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دے دیا گیا

گزشتہ روز رات گئے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ضریح مبارک والے ہال اور اس کے گرد موجود رواق کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا۔

اس با شرف اشرف عمل میں شعبہ حرم اور صحن کی دیکھ بھال پر مامور سیکشن کے تمام ارکان نے حصہ لیا جبکہ ان کی مدد کے لیے سادۃ الخدم سیکشن اور سروس سیکشن کے بہت سے ارکان بھی موجود تھے۔ اس عمل سے شرف یاب ہونے کے لیے متعدد سیکشنوں کے سربراہان اور مجلس ادارہ کے رکن سید مصطفی ضیاءالدین نے بھی اس عمل میں شرکت کی۔

اس سلسلہ میں شعبہ حرم کے انچارج الحاج نزار غنی خلیل نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ضریح مبارک والے ہال کہ جسے حرم بھی کہا جاتا ہے میں غسل اور تعطیر کا عمل ضریح مبارک سے شروع کیا گیا کہ جسے سب سے پہلے ایک خاص مواد سے صاف کرنے کے بعد غسل دیا گیا پھر اس کے بعد ضریح مبارک والے ہال اور رواق کے فرش اور دیواروں کو دھویا گیا اور پھر اندرونی صحن کو دھونے اور خشک کرنے کے بعد قالین بچھا دیے گئے۔

روضہ مبارک کے اندرونی صحن کی دیکھ بھال پر مامور سیکشن کے نائب انچارج زین العابدین عدنان نے کہا عاشورائی عزاداری کے ایام میں صحن مبارک اور باقی حصوں سے قالین کو اٹھا دیا جاتا ہے اور انہیں دھونے کے لیے روضہ مبارک کے اس کام کے لیے مختص کارخانے میں بھیج دیا جاتا ہے۔ مراسم عاشوراء کے اختتام کے بعد صحن کے ہر حصے کہ جس میں میں دیواریں اور کتابوں کے ریکس بھی شامل ہیں کو دھو دیا جاتا ہے اور صفائی و دھلائی کے سب کاموں کو مکمل کرنے کے بعد قالین دوبارہ بچھا دیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: