روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں باجماعت نماز کی ادائيگی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ روضہ مبارک کے صحن میں با جماعت نماز کی ادائيگی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

اس اعلان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نمازیوں کی صحت وسلامتی کے پیش نظر نمازِ باجماعت کے دوران تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء کے پھیلنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں با جماعت نماز کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: