روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کسی بھی انتخابی گروپ کی حمایت کرنے کی تردید کرتا ہے

غیر مصدقہ خبروں کو نشر کرنے والے کچھ ذرائع ابلاغ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بارے میں ایک جھوٹی خبر نشر کی ہے کہ روضہ مبارک مبارک کسی مخصوص پارٹی یا گروپ یا شخص کی حمایت کر رہا ہے۔

لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ناصرف ان خبروں کی صداقت کی تردید کرتا ہے بلکہ ان ذرائع ابلاغ کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کا بھی اعلان کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ لوگوں کو حقیقت سے باخبر رکھنے کے لیے صرف مصدقہ اور درست معلومات کو نشر کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: