دوسری بین الاقوامی دارُ الرّسولِ الأعظمِ(ص) کانفرنس کا تیسرا اور اختتامی ریسرچ سیشن

دوسری بین الاقوامی دارُ الرّسولِ الأعظمِ(صلّى اللهُ عليه وآلِه) کانفرنس کا تیسرا اور اختتامی ریسرچ سیشن آج جمعہ کی سہ پہر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام الحسن المجتبیٰ علیہ السلام ہال میں منعقد ہوا۔ اس ریسرچ سیشن میں ملکی و غیر ملکی ماہرین و محقیقین نے شرکت کی۔
پروفیسر مزهر محسن الخفاجی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اختتامی سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد میسان یونیورسٹی کے پروفیسر شهيد کریم محمد نے(الصراع العسكريّ حتّى معركة بدر.. التأصيل القرآنيّ والعرض التأريخيّ - مقارباتٌ نقديّة) کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
اس کے بعد انٹرنیشنل یونیورسٹی آف افریقہ/خرطوم، سوڈان کے محقق پروفیسر محمد خلیفہ صدیق نے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا: (الشورى والرأي العام في السيرة النبويّة الشريفة)۔
بصرہ یونیورسٹی سے پروفیسر نزار ناجی محمد الدھیس کی جانب سے پیش کی جانے والی تحقیق کا عنوان تھا (الخطط العسكريّة النبويّة بين الواقع والمتخيّل.. منع المياه أنموذجاً)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: