الکفیل ہسپتال نے بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز میں کامیابیوں کی وجہ سے عراق سے باہر علاج کا آپشن ختم کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں شعبہ امراض قلب سے منسلک کارڈیک سرجری یونٹ فار چلڈرن اپنے عالمی طبی ماہرین اور جدید ترین طبی آلات اور ٹیکنالوجیز کے بدولت کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود یونٹ سے کم نہیں ہے۔ یہاں بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز میں کامیابی کی اعلی شرح نےعراق سے باہر بچوں کے دل کی بیماریوں کے علاج کا آپشن ختم کر دیا ہے۔

ہسپتال میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری کے ماہر ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے حال ہی میں سلیمانیہ گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے چند ماہ کے بچے کے دل کی پیچیدہ پیدائشی خرابی کے علاج کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔ یہ سرجری اس کے علاج کا پہلا مرحلہ ہے، جس کے بعد دوسرا آپریشن برسوں بعد کیا جانا ہے۔"
انھوں نے کہا:" بچہ ایک سیانوٹک بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہوتی جاتی ہے۔ جسم میں آکسیجن کی عمومی سطح (95-100٪) کے درمیان ہوتی ہے جبکہ مذکورہ بچے کے جسم میں آکسیجن کی سطح صرف (40٪) تھی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جسم کے سارے نظام متاثر ہو تےہیں۔ "
ڈاکٹر عبودی نے مزید بتایا: "جسم میں آکسیجن کی عمومی سطح (95-100٪) کے درمیان ہوتی ہے جبکہ مذکورہ بچے کے جسم میں آکسیجن کی سطح نہایت کم تھی۔" "ہم نے حال ہی میں سلیمانیہ گورنریٹ کے چند ماہ کے بچے کے دل میں ایک پیچیدہ پیدائشی خرابی کا مظاہرہ کرنے میں کامیابی حاصل کی، جو اس کے علاج کا پہلا مرحلہ ہے، جس کے بعد دوسرا آپریشن جو اس کے لیے برسوں بعد کیا جانا ہے۔"

پیڈیاٹرک ہارٹ سرجن نے بتایا کہ "بچے کی سرجری سے چار دن پہلے تشخیصی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی گئی تھی اور یہ سب آسان نہیں تھا اور ہمیں اس دوران کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ آکسیجن کی کمی اور ہیموگلوبن کی مقدار کا زیادہ ہونا تھا ۔"

انھوں نے مزید بتایا، "تمام پیچیدگیوں کے باوجود، یہ سرجری پہلا قدم تھا جس میں ہم بچے کے دل کا مناسب علاج کرنے میں کامیاب ہوئے"۔

پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن نے تصدیق کی: "کارڈیک انٹینسیو کیئر علاج کا دوسرا مرحلہ ہے جو کہ الکفیل ہسپتال میں جدید آلات سے لیس کارڈیک انٹنسیو کیئر یونٹ دستیاب ہے جس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ عملہ ہے جو انتہائی کم وزن والے بچوں اور پیچیدہ پیدائشی عوارض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیزاور آلات کی دستیابی ان سرجریز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ "
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں شعبہ امراض قلب میں حال ہی میں بچوں کے دل کے آپریشن کے لیے یونٹ بنایا گیا ہے یہ یونٹ اپنے عالمی ماہرین اور جدید ترین طبی مشینری کے بدولت کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود یونٹ سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال میں قائم امراض قلب کے شعبہ میں عالمی طبی ماہرین کے ساتھ ساتھ وہ تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہوتی ہیں جس کی بدولت اب عراقی عوام بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی بجائے الکفیل ہسپتال میں مراجعہ کرتے ہیں۔

ہسپتال کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین طبی خدماتکے بارے میں جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: