نور الکفیل برائے حلال گوشت اور غذائی مصنوعات مقامی معیشت کے لیے ایک اہم محرک ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی برائے حلال گوشت اور ڈیری پراڈکٹس ملک کی بڑی اور اہم غذائی صنعتوں میں سے ہے جو کہ ملک میں مختلف طرح کی زرعی، حلال گوشت، ڈیری اور پولٹری ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ نور الکفیل کمپنی کی تمام غذائی پروڈکٹس معیاری اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے عام صارفین کی پہنچ میں ہیں۔

کمپنی کے اہداف اور اس کی پیداوار کے بارے میں کمپنی کے سی ای او پروفیسر جعفر القطب نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی خود کفالت کے حصول کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہوئے نہ صرف مکمل طور پر مقامی وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے بلکہ پولٹری اور ڈیری سے وابستہ مقامی صنعتوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے مارکیٹ میں فروٹ جوسز، پولٹری اور ڈیری پروڈکٹس بھی فراہم کر رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "کمپنی ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے خیالات اور آئیڈیاز کو پیش کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے اورقومی افرادی قوت کی بہت بڑی تعداد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔"

انھوں نے مزید کہا، " کمپنی نے عراق کے تقریبا سب شہروں میں اپنے سیلز سینٹرز کھول رکھے ہیں جہاں سے ہر ایک براہ راست نور الکفیل کمپنی کی پروڈکٹس خرید سکتا ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ اور کارکنان کی کوششوں کی بدولت آج یہ سیلز سینٹرز کربلا مقدسہ ، نجف اور دارالحکومت بغداد کے علاوہ عراق کے بیشتر گورنریٹس میں صارفین کو معیاری اور کم قیمت مصنوعات فراہم کرنے اور مقامی مصنوعات کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔"

انھوں نے کہا، "کمپنی اپنی مصنوعات کے معیار اور صارفین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لیے پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کے تمام مراحل کے دوران حفظان صحت اور کوالٹی کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ الکفیل اسلامک سنٹر کے زیر نگرانی ماہرین پر مشتمل کمیٹی خام مال سے لے کر پروڈکشن کے تمام مراحل کے دوران ان کا جائزہ لینے کے بعد مصنوعات کو صارفین تک پہنچانے کی اجازت دیتی ہے۔"
واضح رہے کہ نور الکفیل کمپنی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس کا شمار عراق کی معروف اور بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو کہ عراق میں اینیمل،ڈیری اور فوڈ پروڈکٹس کی ضروریات نہایت مناسب قیمت میں پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نورالکفیل کمپنی کی مصنوعات اعلی معیار اور کم قیمت ہونے کی بنا پر صارفین کی پہنچ میں ہیں جو کہ نور الفیل کمپنی کا ہدف ہے اور صحت بخش اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار اور پیک کی گئی مصنوعات کی فراہمی معاشرے کی خدمت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: