روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے جدیدیت اور ترقی کی اعلی مثال ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کوفہ یونیورسٹی کے ایک تعلیمی وفد نے کیا جس میں متعدد کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ شامل تھے۔
وفد نے کلچرل فورم فارعراقی یونیورسٹیز پروفیسرز کے پروگرام کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔ ان دوروں کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے کیا جاتا ہے تاکہ علمی ادروں سے مستحکم روابط اور تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں اور سطحوں پر تجربات کے تبادلے پر کام کیا جاسکے۔
وفد نے سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت اور نماز کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا، جن میں الکفیل گیراج - خیرات ابی الفضل فارمز - الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کمپنی - الفردوس زرعی پروجیکٹ - خیر الجود کمپنی اور الکفیل میوزیم شامل ہیں۔
دورے کے اختتام پر ڈاکٹر محمد نعمہ طاہر نے وفد کی جانب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا" ہم یہ موقع فراہم کرنے اور اس دورے کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تہہ دل سےمشکور ہیں۔ درحقیقت آج ہمیں ایسے منصوبے دیکھنے کو ملے ہیں جو قابل فخر ہیں اور ہم روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اور ان منصوبوں سے منسلک افراد کو ان کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، صنعت اور دیگر اہم شعبوں کی ضروریات کو پورا کیا ہے۔ یہ منصوبے جدیدیت اور ترقی کی اعلی مثال ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں باہمی تعاون کی بنیاد پر مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔"