حفظ یونٹ کی جانب سے طلباء کے لیے (فَلْيَتَنافَسُوا) کے عنوان سے ماہانہ مقابلوں کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ کی جانب سے حفظ کرنے والے اپنے طلباء کے لیے ماہانہ بنیادوں پر (فَلْيَتَنافَسُوا) کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد جاری ہے جن کا مقصد طلباء کی حفظ اور جائزہ لینے کی صلاحیتوں بڑھانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سروس کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں حفظ یونٹ کے طلباء نے شرکت کی۔ کمیٹی نے مقابلے کے دوران طلباء سے صفحہ نمبر، آیت، آیات کی ابتدا اور اختتام اور صفحات میں ان کی ترتیب کو جاننا وغیرہ کی بنیاد مختلف سوالات کیے۔
مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،جو حفظ یونٹ کے پروفیسرز کی محنت اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس مقابلے میں بچوں کی کاردگی کو بے حد سراہا گیا۔

اس مقابلے کا مقصد طلباء کی حفظ اور جائزہ لینے کی صلاحیتوں بڑھانا اور مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور تیاری کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے حفظ یونٹ نے قرآن مجید کے حفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے اور اب تک اس یونٹ کے اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت سینکڑوں طلاب قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: