میسان ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا کربلا میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ

میسان ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک وفد نے گورنریٹ کے متعدد اتعلیمی سپروائزرز اور سکول پرنسپلز کے ہمراہ کربلا میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

وفد نے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں واقع اسکولوں اور دیگر حصوں کا دورہ کیا۔ وفد کو العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کی جدید طرز تعمیر ، تعلیمی سہولیات، کلاس رومز، آڈیٹوریم، جدید اور آرام دہ فرنیچر اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور پلے گراؤنڈز کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔

مہمان وفد نے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے انتظامی ڈھانچے اور طریقہ کارکو بے حد سراہا اور ملک میں تعلیمی ترقی اور باشعور نسل کی تیاری کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا مقصد مربوط اور جامع تعلیمی انفراسٹرکچر کی تشکیل دینا ہے تاکہ جدید طریقہ تدریسی کے ذریعے علمی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: