روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل اور اس کی انتظامی کونسل کے متعدد اراکین پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے نئے سیکریٹری جنرل کو مبارکباد دینے کے لیے روضہ مبارک امیر المومنین امام علی علیہ السلام پر حاضری دی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقرنے ودف کے ہمراہ روضہ مبارک امیر المومنین امام علی علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد حرم مطہر کے نئے سیکریٹری جنرل جناب عیسیٰ الخراسان سے ملاقات کی اور انھیں مبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفد نے سید عیسیٰ الخراسان کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی جانب سے بھی مبارکباد اور روضہ مبارک امام علی علیہ السلام اور ان کے زائرین کی خدمت کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران دونوں مقامات مقدسہ کے درمیان مشترکہ تعاون اور مسلسل ہم آہنگی بالخصوص زائرین کو خدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے سید الخراسان کو روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس (ع) کی جانب سے متبرک ہدیہ پیش کیا۔