الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال گذشتہ چار سالوں سے اعلی ترین شرح کامیابی کےساتھ گردوں کی پیوند کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال گذشتہ چار سالوں سے اعلی ترین شرح کامیابی کے ساتھ گردوں کی پیوند کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔
اعضاء کی پیوند کاری کے ماہر امریکہ میں تارکین وطن عراقی معالج ڈاکٹر اسعد عبد عون نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم الکفیل ہسپتال کے آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر میں کامیابی کی اعلی ترین شرح کے ساتھ گردے کی پیوند کاری کی سرجیز کر رہی ہے۔ "
انھوں نے کہا:" الکفیل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے لئے ماہر عملے کے ساتھ ساتھ جدید ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی موجود ہے اور آپریشن کے بعد مریضوں کوامیونوسوپریسی دوائیوں کے نتائج اور پیچیدگیوں سے بچانے کے لئے خصوصی آائسولیشن رومز ہیں۔"

انھوں نےوضاحت کی کہ آپریشن کے بعد مریضوں کوامیونوسوپریسی دوائیوں کے نتائج اور پیچیدگیوں سے بچانے کے لئے خصوصی آئسولیشن رومز میں زیر نگرانی رکھا جاتا ہے۔ یہ آئسولیشن رومز ہسپتال میں آپریٹنگ تھیٹر کے اندر تیار کیے گئے ہیں اور ان میں جدید کیمرے ، اسکرینز اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو مریض کو ہال سے باہر اپنے خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ صرف نرس اور ماہر ڈاکٹر کو ٹیسٹ کے بعد اس کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ "
انھوں نے بات ختم کرتے ہوئے کہا: "گردہ عطیہ کرنے والا آپریشن کے دو دن بعد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جاتا ہے لیکن گردے کا رسیپٹر طبیعت مستحکم ہونے تک ہسپتال میں ہی رہتا ہے۔"

واضح رہے کہ الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال وقتاً فوقتاً متعدد بین الاقوامی ڈاکٹروں اور مختلف طبی اسپیشلٹیز کے ماہرین کو لاتا ہے۔ الکفیل اسپتال نے مریضوں کو نہ صرف سفر کی مشکلات سے بچایا بلکہ ملک سے باہر آپریشن کے بھاری مالی اخراجات بھی کم کئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: