اہم: سید مصطفیٰ ضیاءالدین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نئے سیکریٹری جنرل مقرر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید مصطفیٰ ضیاءالدین نے انجینئر سید محمد اشیقر کی جگہ حرم مطہر کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے (اللہ تعالی ان دونوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے)۔ جناب مصطفیٰ ضیاءالدین کو انجینئر سید محمد اشیقر کے لیے مخصوص قانونی مدت کے اختتام پر اس منصب پر خدمات پیش کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نئے سیکریٹری جنرل جناب مصطفیٰ ضیاءالدین نے پیر کی صبح (29 جمادی الاول 1443ھ) بمطابق (3 جنوری 2022 عیسوی) کو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سابق سیکرٹری جنرل انجینئر سید محمد اشیقر نے (2016 ء) میں حرم مطہر کے سیکریٹری جنرل کا منصب سنبھالا تھا اور انہیں (2019 ء) میں دوبارہ اسی منصب کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: