الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کی یاد میں تمثیلی پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت تیسری روایت کی مناسبت پر تاریخ کے ان المناک ایام اور جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں اور آپ کی مظلومانہ شہادت کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کے لئے ایک تمثیلی پروگرام کا انعقاد کیا۔
حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والے یہ تمثیلی پروگرام کا انعقاد الکلینی کمپلیکس کے مرکزی ہال میں ہوا کہ جہاں الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طالبات اور تدریسی عملے نے شرکت کی۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے بتایا کہ یہ تمثیلی پروگرام دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں 30 طالبات نے تاریخ کے سات مناظر کو تمثیلی طور پر پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: