روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے اعلان کیا ہے کہ قرآن کورسز (أنصار الحجّة، عشّاق الزهراء، أمّ البنين) میں (30) طالبات نے شرکت کرتے ہوئے ان کورسز کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ یہ کورسز قرآن کریم کی تلاوت کو تجوید کے اصولوں کے مطابق سیکھنےاور حفظ کرنے کے لئے مرتب کئے گئے تھے۔
مرکز کے داخلی کورسز کی سربراہ پروفیسر معصومہ الکشمیری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ان کورسز کا مقصد خواتین میں قرآن کی ثقافت کو ہر ممکن حد تک پھیلانا اور معاشرے کو قرآنی و اسلامی تصورات کی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ایک فعال کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا: ان تین کورسز (أنصار الحجّة، عشّاق الزهراء، أمّ البنين)، جو کہ ورچوئلی منعقد کئے گئے تھے، کی (30) طالبات نے قرآن مرکزکی قائم کردہ قرآنی کمیٹی کے زیر اہتمام آخری امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مذکورہ بالا کورسز میں گریجویشن مکمل کی ہے۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین معاشرے خصوصا خواتین میں قرآن کلچر کے فروغ اور معاشرے کو قرآنی و اسلامی تصورات کی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مرکز ملک بھر میں اپنی مرکزی اور علاقئی شاخوں کے ذریعے سارا سال خواتین اور طالبات کے لئے متعدد قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا اہتمام کرتا ہے۔
