عراق میں آسٹریلیا کی سفیر پاؤلا الزبتھ نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل میوزیم کا دورہ کیا۔
میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شوقی الموسوی نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ میوزیم کے ڈسپلے ہال اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ انھوں نے آسٹریلیا کی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کو میوزیم کے اہداف، وژن، مشن اور اس کا تعارف پیش کیا اور انھیں میوزیم کی ڈسپلے یونٹ اور اسٹوریج کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے میوزیم اور ڈسپلے کے لئے استعمال ہونے والے طریقوں اور تکنیکی طریقہ کارکے بارے میں مکمل وضاحت بھی سنی، جس میں نوادرات ، ان کی تاریخ ، پیش کش اور تحفظ کے بارے میں ایک مختصر جائزہ لیا گیا۔
آسٹریلیا کی سفیر نے میوزیم میں موجود قیمتی نوادرات، نادرو نایاب مخطوطات اور تاریخی اشیاء کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا اوراس دورے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
انھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے ایک خاص موقع تھا کیونکہ یہ نایاب اور قیمتی اشیاء تاریخ کا حصہ ہیں اور ان میں ہمارے لئے کئی اسباق اور پیغام ہیں۔"
دورے کے اختتام پر، سفیر نے عجائب گھر کے سٹاف کی جانب سے پرتپاک استقبال اور قیمتی معلومات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔




