روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سادۃ الخدم ڈویژن کے خدام کے ایک گروپ نے امام علی الہادی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک کی (عربي – انگریزی – فارسی - تركی – اردو - فرانسيسی – سواحلی – اور جرمن زبان میں نشر ہونے والی) رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے صفحہ ’’ نیابت میں زیارت ‘‘ کے ذریعے دنیا بھر سے اپنے اور اپنے عزیزواقارب کے نام درج کروانے والے ہزاروں مومنین کی نیابت میں روضہ مبارک حضرت امام حسن عسکری اور امام الہادی علیہم السلام پر حاضری د ی اور مراسیم زیارت ادا کیے ہیں۔
سادۃ الخدم ڈویژن کے سربراہ سید ہاشم الشامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمیں اس صفحہ پر رجسٹرڈ افراد کی جانب سے زیارت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے صفحہ ’’ نیابت میں زیارت ‘‘ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے والے مومنین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ موجودہ حالات اور دیگر وجوہات کی بناء پر مومنین زیارات کے لئے نہیں آ پا رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: ہم سامرہ میں امام الہادی اور امام عسکری علیہم السلام کے حرم میں موجود تھے اور ہم نے تمام رجسٹرڈ مومنین کی جانب مراسیم زیارت کی ادائیگی کی اور اس غمناک موقع پر زیارت الجامع اور قرآن کریم کی کی تلاوت بھی کی گئی اور اس کا ثواب تمام رجسٹرڈ مومنین کو ہدیہ کیا گیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں خصوصا ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرنے والوں کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
