آج پیر کی شام (12 رجب 1443 ہجری) بمطابق 14( فروری 2022 ) کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی بابرکت رات کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی یہ تقریب مابین الحرمین منعقد کی گئی تھی جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین سمیت اعلی مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغازقاری عمار ہلی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد کےشہدائے وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔
اسکے بعد ملک کے معروف شعراء جناب حمزہ حسین آبادی ، مصطفیٰ الرقابی، فراس الاسدی اور ابو محمد المیحی نے جشن میلاد حضرت علی ابن ابی طالب کی مناسبت سے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر(ولید الکعبہ علیہ السلام ) ثقافتی مقابلے کے فاتحین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔ یہ آن لائن ثقافتی مقابلہ روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ مذہبی امور کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے جشن میلاد کی اس پرمسرت مناسبت کو انتہائی شاندار اور خوبصورت انداز میں منعقد کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد شعبہ جات کے عملے نے ملکر کام کیا تھا۔
جشن میلاد کی تیاریوں میں شامل شعبہ جات درج ذیل ہیں، انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، پبلک ریلیشنز اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کیئر ڈویژن، مابین الحرمین ڈویژن، شعبہ فکرو ثقافت، شعبہ مذہبی امور، سروس افیئرز ڈویژن اور الکفیل سینٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ اس تقریب سعید کی کوریج کے لیے تمام تکنیکی انتظامات کئے تھے اور اس تقریب سعید کو متعدد میڈیا ہاؤسز اور چینلز کی جانب سے مفت فریکوئنسی کی سہولت استعمال کرتے ہوئے نشر کیا جائے گا۔



























