روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے (منابر قرآنيّة) منصوبے کے تحت ناحية أبي غرق کے علاقے مہناویہ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ،کے علاوہ ممتاز علمی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔
اس بابرکت محفل کا آغاز قرآن مرکز بابل برانچ سے فارغ التحصیل قاری یوسف حکیم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد شہداء وطن کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی، اس کے بعد قارئ الحاج محسن الرمّاحي نے مدح رسول الأمين و اہلبیت الأطهار(عليهم السلام) کا اظہار کرتے ہوئے منظوم ہدیہ عقیدت پیش کیا جس کے بعد قاری شيخ حسام المنشداوي نے تلاوت قرآن کا شرف حاصل کرتے ہوئے محفل کا اختتام ہوا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابل گورنریٹ میں قرآن پاک مرکز مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قرآنی کورسز کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ یہ مرکز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ اسلامی اور انسانی امور کے اہم ترین اداروں میں سے ایک ہے جس کا مقصد قرآنی علوم کی اشاعت اور فعال قرآنی کمیونٹی کی تعلیم میں حصہ لینا ہے۔






