امام موسیٰ کاظم(ع) کی المناک شہادت کو یاد کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عزائی ماحول.....

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شھادت کے قریب آتے ہی پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سوگ اور حزن کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
دیواروں اور ستونوں پر سیاہ چادریں آویزوں کر دی گئی ہیں اور سوگ کی علامت کے طور پر پورے روضہ مبارک میں سیاہ عَلَم نصب کیے گئے ہیں۔

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یو شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے ہمیشہ کی طرح ایک عزائی پروگرام تیار کیا ہے جس میں بہت سے عزائی تقریبات اور سرگرمیاں شامل ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

روضہ مبارک میں مجالس عزاء کا انعقاد،

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی،

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی اور عزائی جلوسوں کی آمد اور ان کا استقبال،

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے عزائی پروگراموں اورمراسم عزاء کو براہ راست نشر کرنے کے لئے انتظامات اور مختلف
چینلز اور میڈیا ہاوسز کو براہ راست نشریات فراہم کرنے کے لئے بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی،

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام خدماتی اور سکییورٹی سروسز فراہم کرنے کے لئے کاظمین میں موجود ہیں۔

روضہ اقدس پر خواتین کی جانب سے مختلف عزائی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئےبھی تیاری کی گئی ہے۔


روضہ مبارک العباس کےمضیف زائرین کے لیے سینکڑوں کھانے تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے خدماتی منصوبہ تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: