روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز کی جانب سے امام الکاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے متعدد تعلیم القرآن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز روضہ مبارک کاظمین کی جانب آنے والے مرکزی راستوں کے علاوہ واسط گورنریٹ کے ان راستوں پر قائم کئے گئے ہیں جنھیں کاظمین پیدل آنے والے زائرین کی کثیر تعداد استعمال کرتی ہے۔
یہ مراکزتعلیم القرآن مراکز منصوبے کا تسلسلہیں اور قرآن مرکز اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے کیونکہ اس کا مقصد زائرین کرام کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا اور قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا ہے۔
ان مراکز کی جانب سے فراہم کردہ قرآنی خدمات حسب ذیل ہیں۔
- زائرین کو قرآن کی صحیح تلاوت سکھانا جس میں سورہ فاتحہ اور مختصر سورتیں پڑھنا اور نماز پڑھنا شامل ہے۔
- نوعمربچوں کے لیے ایک قرآنی پروگرام ۔
-ختم القرآن محافل کا انعقاد۔
- احکام تلاوت اور تجوید سے متعلق تعلیمی نو تربیتی سیشنز کا انعقاد۔
- باجماعت نماز کا انعقاد۔
- عقائدی اور فقہی تعلیمات کی فراہمی۔
- قرآنی تعلیمات اور معلومات کے لئے موبائل ٹیموں کا قیام۔














