امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے (فَاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن گائیڈنس ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ کی جانب سے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام (فَاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کا انعقاد جاری ہے یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسی کاظم بیسمنٹ میں منعقد کیا جاتا ہے۔

مذکورہ یونٹ کی سربراہ سیدہ فاطمہ سید عباس الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "ہمارے یونٹ کی جانب سے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام (فَاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کا انعقاد جاری ہے۔ یہ پروگرام ہر جمعہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسی کاظم بیسمنٹ میں منعقد کیا جاتا ہے اور ہمیں خواتین زائرین کا زبردست ٹرن آؤٹ مل رہا ہے۔ اس ہفتے یہ پروگرام امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کیا گیا جس میں کئی سرگرمیاں شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے (صرخة في غياهب السجون) کے عنوان سے ایک تمثیل پیش کی گئی جس میں امام کاظم علیہ السلام کی حیات مبارکہ اور قید تنہائی کے دوران آپ علیہ السلام پر کی جانے والی تمام ترسختیوں اور مشکلات کے باوجود آپ کی عبادت گزاری، صبر اور تحمل وبرداشت اورغصہ کوضبط کرنے جیسی صفات حمیدہ پر روشنی ڈالی گئی۔ ہمارے ساتویں امام میں تحمل وبرداشت اورغصہ کوضبط کرنے کی صفت اتنی نمایاں تھی کہ آپ کالقب »کاظم « قرار پایا گیا جس کے معنی ہیں غصے کو پینے والا۔ ".
انھوں نے وضاحت کی، "پروگرام کے دوران فیملی کلچر سنٹر ایک کی جانب سے ایک تعلیمی اور رہنمائی لیکچر دیا گیا جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور واقعہ معراج پر ایک قرآنی لیکچر بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام کے شرکاء کے لئے ایک کوئز مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا، " اس پروگرام میں بچوں کے لئے ایک ڈرائنگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں بچوں نے امام کاظم علیہ السلام کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے اپنے شعور اور عمر کے مطابق ڈرائنگ کی۔ پروگرام کے اختتام پر زیارت امام کاظم علیہ السلام اور تعجیل امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لیے دعائے فرج پڑھی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: