روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ تعلقات عامہ پہلی بار یونیورسٹی آف کرکوک کے چوتھے مرحلے کے طلباء کی میزبانی کر رہا ہے۔
طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔
روضہ مبارک العباس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ، جناب محمد علی اظہر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے طلباء کے وفود کا استقبال کرنا ہمارے شعبے کی ایک اہم سرگرمی ہے اور حرم مقدس کے جنرل سیکرٹریٹ کی اورمتولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایات اور تعاون سے ہم ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو مدعو کرتے ہیں۔
یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر، پروفیسر مصطفی الکاظمی نے کہا، "ہم نے کرکوک گورنریٹ کے مختلف شعبوں اور فیکلٹیز سے تعلق رکھنے والے (40) طلباء پر مشتمل ایک وفد کی میزبانی کی ہے۔ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔
طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی بعد روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کےمختلف سیکشنز اور حصوں کا دورہ کیا۔ طلباء نے الکفیل میوزیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود قیمتی اشیاء، نوادرات اور تاریخی مخطوطات کو دیکھا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلباء کے لئے مرتب کئے گئے پروگرام میں قومی تشخص کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور تدریسی لیکچرز بھی شامل تھے اور اس دورے کے اختتام پر طلباء کو تعریفی اسناد اورروضہ مبارک کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔ طلباء نے کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کی نرسریز، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے مدينة سيّد الأوصياء اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العفاف شاپنگ کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔
اس دورے کے اختتام پر، مہمان وفد نے اس پروگرام کے منتظمین اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


















