اقمار محمدیہ کے ایام میلاد کو منانے کے لئے جشن شعبانیہ کی دوسرے دن کی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں اقمار محمدیہ کے ایام میلاد کو منانے کے لئے جشن شعبانیہ کی تقریب جاری ہے۔ یہ سالانہ جشن شعبان کے عظیم اور بابرکت مہینے میں اقمار محمدیہ کے ایام میلاد با سعادت کے مبارک موقع پر حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والے جشن شعبانیہ کے دوسرے دن کی سرگرمیوں کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قاری محمد رضا سلمان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد شعبہ فکرو ثقافت کے شیخ حارث الداحی نے تقریب سے خطاب کیا اور ان بابرکت مناسبات پر حاضرین کرام اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٓائمہ اطہار بالخصوص امام حسین علیہ السلام کے عظیم مقام و منزلت پر بھی روشنی ڈالی اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا کیونکہ ان کی تعلیمات ہم سب کے لئے ایک مضبوط اساس اور لائف لائن ہیں۔ دنیا اور آخرت میں آقا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے عظیم مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے زندگی کے ہر لمحے و لحظے کو اپنے وقت کے امام، اپنے بھائی سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی حفاظت،حمایت و نصرت کے لیے وقف کیا اور حق و سچ کی راہ کے علمدار بنے اور اسی حالت میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دو قاریوں عمّار الحلّي اور علي الساعدي نے جشن کے دوسرے دن کے لیے تیار کی گئی قرآنی محفل میں مقدس کتاب کی خوبصورت تلاوت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: