جشن شعبانیہ کی تیسرے اور آخری دن کی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں اقمار محمدیہ کے ایام میلاد کو منانے کے لئے منعقد کیا جانے والا تین روزہ جشن شعبانیہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ سالانہ جشن شعبان کے عظیم اور بابرکت مہینے میں اقمار محمدیہ کے ایام میلاد با سعادت کے مبارک موقع پر حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔
ان بابرکت ایام پر خوشی اور مسرت کے ماحول میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والے جشن شعبانیہ کے آخری دن کی سرگرمیوں کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قاری سید حیدر جلوخان الموسوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد شعبہ مذہبی امور کے سید عدنان الموسوی نے امام سجاد علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا اور ان بابرکت ایام پر حاضرین کرام اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے حاضرین سے بات کرتے ہوئے کہا "اہل بیت علیہم السلام کے معاملے کا احیاء بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں میں رہنمائی و ہدایت حاصل کرنے کے لئے اسے ایک منزل و مقام بنانا چاہیے۔"

اس کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام کے حوالے سے ثقافتی مقابلے کا اعلان کیا گیا جس کا انعقاد شعبہ فکرو ثقافت اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

آخر میں، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے جشن کے تیسرے دن کے لیے منعقد کی گئی قرآنی محفل میں حرم مطہر کے قاریان قرآن شیخ علی السعدی اور قاری لیث رحیم العبیدی نے مقدس کتاب کی خوبصورت تلاوت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: