الکفیل دینی مدارسبرائے خواتین کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبات کے لیے (بنات العقیدہ) اسکاؤٹ کیمپ کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارسبرائے خواتین نے کورونا وبا کے باعث دو سال کے زائد عرصے کے بعد، یونیورسٹی کی طالبات کے لیے (بنات العقیدہ) اسکاؤٹ کیمپ پروجیکٹ کے ضمن میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " اس اسکاؤٹ کیمپ کا آغاز المثنی یونیورسٹی کی (92) طالبات کے استقبال کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ان طالبات کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کیا گیا ہے، جس میں مختلف قسم کی ثقافتی، خاندانی اور روحانی سرگرمیاں، زیارت مقدسہ، سائنسی و فکری ورکشاپس اور نظریاتی، مذہبی اور اخلاقی لیکچرز، مقابلے اور کھیلوں کے پروگرام، قرآنی سیشن، ایک ڈائیلاگ سیشن اور فنی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کیمپ چار دن تک جاری رہے گا اور ہم امید کرتے ہیں۔اس کیمپ کے لیے تمام امور اور لاجسٹک تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن میں ہالز، ذرائع آمدورفت اور رہائش کی جگہیں شامل ہیں، اس پروگرام کی سرگرمیوں تجربہ کار خواتین کی ٹیم زیر نگرانی منعقد کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: