روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نےعالمی الجود شعری مقابلے کے آٹھویں ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے کہ جو7 جنوری 2023 کو (الجود سِفرُ الجمال وحكايةُ الأجيال) کےعنوان سے منعقد کیا جائے گا۔ اس عالمی مقابلے کی انتظامی کمیٹی دنیا بھر کے شعراء کرام اور قدیم عربی شاعری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اس میں شرکت کی دعوت دی دیتی ہے۔
یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فکر ثقافت سیکشن کی طرف سے ہر سال حضرت ام البنین (علیہا السلام) کے یوم وفات (13 جمادی الاول) کے احیاء کی تقریبات کے ضمن میں منعقد کیا جاتا ہے۔
مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شرائط و ضوابط درج ذیل ہیں:
1. مقابلے میں شرکت (1 جمادی الثانی 1444ھ) بمطابق(26 نومبر 2022 عیسوی) تک جاری رہے گی، اور اس تاریخ کے بعد آنے والی نظمیں مقابلے میں شامل نہیں ہوں گی۔
2.مقابلے میں بھیجی جانے والی تمام نظمیں خصوصی کمیٹی (ٹیکسٹ ایگزامینیشن کمیٹی) کے پاس بھجیج جائیں گی اور کمیٹی دس بہترین نظموں کا انتخاب کرے گی۔
3. بھیجی گئی نظم پہلے کسی دوسرے مقابلے میں پیش نہ کی گئی ہو۔
4. مقابلے میں شریک افراد (عمودی شاعری کی ایک نظم) کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں، ایک سے زیادہ نظمیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ نظم قدیم عربی ادب اور عمودی شاعری کی شرائط پر پورا اترتی ہو۔
5. نظم کے اشعار کی تعداد ساٹھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
6. تمام ملکی و غیر ملکی شعراء اور افراد اس مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔
7. نظم میں معیاری عربی زبان کا استعمال، اور گہری شاعرانہ ساخت جو قدیم شاعری اور موجودہ شاعری کے درمیان ربط کا کام کرتی ہے، کا ہونا ضروری ہے۔
8. یہ ضروری ہے کہ نظم موقع اور عنوان کی مناسبت سے ہو اور سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ ہو۔۔
9. مقابلے میں شرکت کے لئے نظموں کو دیئے گئے پتے پر بھیجا جائے۔
10. شحصہ لینے والے شاعر اور افراد کے لئے اپنی سی وی ورڈ فائل میں بھیجنا لازمی ہے، بشمول درج ذیل:
1 پورا نام (ٹرپل)۔
2- تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش
3 پتہ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس۔
4- تعلیمی قابلیت، اگر دستیاب ہو۔۔
11. مندرجہ بالا شرائط کی تعمیل نہ کرنے والے اندراجات کو مقابلے میں شریک نہیں کیا جائے گا۔
12. مقابلے میں شامل تمام تحریریں، چاہے جیتیں یا نہ جیتیں، واپس نہیں کی جائیں گی، اور انتظامی کمیٹی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ انہیں اشاعت یا محفوظ شدہ دستاویزات کے طور پر رکھے۔
13. گزشتہ چار مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کی جانب سے بھیجی گئی نظموں کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
14. مقابلے میں شرکت کے لئے نظموں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت میں یا اس ای میل ایڈریس (info@alkafeel.net) پر بھیجا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیےاس نمبر پر رابطہ کریں: (9647706333609)۔
پہلی دس تحریروں کے لیے انعامات:
1. پہلا فاتح: 3,000,000 تین ملین عراقی دینار اور اعزازی شیلڈ
2. دوسرا فاتح: 2,000,000 عراقی دینار اور اعزازی شیلڈ
3. تیسرا فاتح: 1,500,000 ملین پانچ لاکھ عراقی دینار اور اعزازی شیلڈ
4. چوتھے سے دسویں تک کے فاتحین کو 1,000,000 عراقی دینار اور تعریفی سند