روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے رمضان المبارک کے دوران بچوں کے لیے (كونوا لنا زَيْناً) کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے اور بچوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی انچارج محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "بچوں کو تعلیم دینا صرف والدین کا فرض نہیں ہے، بلکہ یہ ایک سماجی ذمہ داری ہے جو معاشرے کے تمام افراد پر آتی ہے، اور (كونوا لنا زَيْناً) پروگرام کے ذریعے ہم بچوں کے لیے روحانی تعلیمی پروگرام تیار کرنے اور خاص طور پر رمضان کے بابرکت مہینے میں انھیں منفی چیزوں سے دور رکھنے کے لئے مہذب خاندانوں کی شرکت چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا، "پروگرام کا مقصد متعدد قرآنی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو رمضان المبارک کی عبادت کی طرف راغب کرنا اور اللہ تعالی کے قریب کرنا ہے۔ اس پروگرام کی تفصیلات اور اہم سرگرمیاں ہیں :
- روزانہ کی بنیاد پر تلاوت قرآن کی مبارک محفل میں شرکت،
ماہ مقدس میں بچوں کو عبادات کی ذمہ داری سے آشنا کرنا۔
والدین کے ساتھ حسن سلوک، بڑے کا احترام اور چھوٹوں کے ساتھ حسن سلوک۔
- دعا ئے عہد کو حفظ کرنے کے مقابلے میں شرکت۔
- (اہل بیت علیہم السلام کے نام میرا یومیہ پیغام) کےعنوان سے ایک ادبی سرگرمی،
- پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کے والدین سے روزانہ کی ڈیوٹی پر دستخط ، کیونکہ ہر بچے کے والدین کو روزانہ کی بنیاد پر نوٹ بک کی ایک کاپی بھیجی جاتی ہے، تاکہ بچے کی تمام مطلوبہ پروگراموں سے وابستگی کو ریکارڈ کیا جائے۔
انھوں نے تصدیق کی، "پروگرام میں تمام شرکاء کے لیے شرکت کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ انعامات ہوں گے، اور حضرت عباس (ع) کے حرم کی میزبانی میں دعوت طعام دی جائے گی۔"
پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے لنک ہے:
https://forms.gle/knNpzcDKWjw2mNMk8
سائن اپ اور لاگ ان کرنے کا لنک یہ ہے:
https://t.me/+qlntK1KVnME2MTgy
