روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو و ثقافت سے منسلک مرکز برائے تحقیق ومطالعہ کی جانب سے بابل گورنریٹ کے علاقے الحمزة الغربيّ میں متعدد ثقافتی اداروں کے تعاون سے رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے کی مناسبت سے ایک فکری سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
مرکز کے ڈائریکٹر جناب حسن الجوادی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ علمی و فکری سمپوزیم جناب عون بن علي(رضوان الله عليه) کے مزار مبارک کی میزبانی اور اعلی دینی قیادت کے علاقائی نمائندے کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں علمی، فکری اور سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا، "سمپوزیم کے پہلے سیشن کا عنوان تھا: (رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے حالات سے آگاہی)، جو بین الاقوامی کوچ اور القمر کلچرل فورم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروفیسر فراس الشمری نے پیش کیا۔"
انھوں نے مزید کہا، "سمپوزیم کا دوسرا حصہ، جسے مجھے پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، اس کا عنوان تھا: (ماہ رمضان میں سرمایہ کاری اور اس کے مقاصد سے آگاہی)، جس میں اس مقصد کے بارے میں بات کی گئی تھی جس کے لیے روزے کو واجب قرار دیا گیا تھا اور یہ کہ یہ ان عبادات میں سے ایک عبادت ہے جو انسان کو کمال کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے اور اسے بہت اعلیٰ روحانی اور اخلاقی درجات پر پہنچاتی ہے۔رمضان المبارک خود پر نظر ثانی کرنے اور اپنے آپ کو نیکی اور ہدایت کے لیے پیش کرنے اور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو درست کرنے کا حقیقی موقع ہے۔
سمپوزیم کے اختتام پر ڈائیلاگ سیشن بھی منعقد کیا گیا جو موضوع سے متعلق بہت سے سوالات اور استفسارات سے بھرپور تھا۔



