قرآن نجف اشرف برانچ کی جانب سے نجف گورنریٹ میں (17) ختم القرآن محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن نجف اشرف برانچ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران نجف گورنریٹ میں (17) ختم القرآن کی بابرکت محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان پر نور محافل کا انعقاد ماہ مقدس کی آمد سے شروع ہوا اورماہ مبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔
ختم القرآن کی یہ محافل نجف گورنریٹ کے نامور قاریان قرآن کی شرکت سے شہر کے مرکز اور گورنریٹ کے دیگرشہروں اور علاقوں میں منعقد کی جارہی ہیں جن میں مومنین کرام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

قرآن نجف اشرف برانچ کے ڈائریکٹر جناب محناد المیالی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "امام باقر علیہ السلام کے ارشاد مبارک کی بنیاد پر: "ہر چیز کا موسم بہار ہوتا ہے اور قرآن کا موسم بہاررمضان کا مہینہ ہے اورمرکز کی جانب سے ماہ قرآن کے احیاء کے لئے نجف گورنریٹ کے متعدد علاقوں میں ختم القرآن کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔"
انھوں نے کہا کہ ان مقدس محافل کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رمضان پروگرام کا حصہ ہے اور یہ محافل گورنریٹ کی مرکزی مساجد اور حسینیات میں منعقد کی جا رہی ہیں اور قرآنی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: