النورَيْن قرآن فورم کی جانب سے بابل گورنریٹ کے متعدد علاقوں میں منعقد کی جانے والی رمضانی و قرآنی سرگرمیاں اور پروگرام اختتام پذیر

قرآن مرکز بابل برانچ سے وابستہ النورَيْن قرآن فورم کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران بابل گورنریٹ کے متعدد علاقوں میں منعقد کی جانے والی ختم قرآن کی محافل اور متعدد قرآنی سرگرمیاں اور پروگرام اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔ یہ قرآنی و رمضانی سرگرمیاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ اور مرقد علویہ الشریفہ بنت امام حسن علیہ السلام کے تعاون سے منعقد کی جا رہی تھیں۔
ختم قرآن کی اختتامی محافل میں نامور ملکی اور بین الاقوامی قاریان قرآن نے شرکت کی۔

اس پر نور محفل کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قاری کریم منصوری کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد قاری سيّد أحمد الأعرجي نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور اس کے بعد قاری رائد القاسمی نے کلام الہی کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

اس کے بعد شاعر علی السلطانی نے اہل بیت علیہم السلام سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے منظوم ہدیہ ہیش کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ النورَيْن قرآن فورم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ اور مرقد علویہ الشریفہ بنت امام حسن علیہ السلام کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران ختم القراآن کی محافل، قرآنی مقابلے، ادبی و فکری سیمینار، قرآنی فورمز اور رمضان فورمز کا انعقاد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: