العمید یونیورسٹی کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے شروع کی گئی ’’سالانہ فوڈ باسکٹ مہم ‘‘ ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہی

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز سے العمید یونیورسٹی کے پروفیسرز ، ملازمین اور طلباء کی جانب سے ضرورت مند افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے شروع کی گئی ’’سالانہ فوڈ باسکٹ مہم ‘‘ ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہی ۔

اس مہم کے دوران العمید یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ کربلا شہر کے غریب خاندانوں، شہداء کے خاندانوں اور ایتام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اخلاقی اور مالی مدد فراہم کی۔

یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے سربراہ اور اس مہم کے نگران پروفیسر ڈاکٹر حسنین عدنان الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سےکہا: اس مہم کی نگرانی محکمہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کرتا ہے جبکہ کالج آف فارمیسی اور کالج آف ڈنٹیسٹری کے طلباؑ نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کے دوران ضرورت مند افراد اور خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ان خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورے ناصرف طالبعلموں میں سماجی اور اخلاقی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ طالبعلموں کو معاشرے میں موجود ایسے افراد کے لئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: