روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عیدالفطر کے لیے اپنی حفاظتی، خدماتی، طبی اور تنظیمی منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبے خصوصا جن کا زائرین سے براہ راست تعلق اور واسطہ ہے نے اپنے شعبہ جاتی امور کے لحاظ سے حتمی پلان ترتیب دے دیا تھا اور اس پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکٹریٹ کی جانب سے منظوری حاصل کی گئی تھی تاکہ تا کہ اس مبارک مہینے کے احیاء اور زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے، بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پرسکون ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے مراسم زیارت اور اعمال رمضان کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
زائرین کی بہت بڑی تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک کی جانب سے سیکیورٹی اور خدماتی منصوبہ میں زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ زائرین کی نقل و حرکت کو بغیر کسی رکاوٹ اور پیچیدگی کے آسان بنایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام شعبوں کی جانب سے تمام تر ممکنہ انسانی اور مادی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔
یہ منصوبہ جا کا آغاز یکم رمضانالمبارک سے ہوا، عید کے دن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ یہ کامیابی ہم آہنگی اور مربوط کوششوں اور روضہ مبارک کے تمام عملے اور رضاکاروں کے درمیان منظم ہم آہنگی کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔
