واسط گورنریٹ کےاسکول طلباء پر مشتمل گروپ الجود کلچرل فورم کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الجود کلچرل فورم نے واسط گورنریٹ کے اسکول کے طلباء پر مشتمل ایک گروپ کی میزبانی کی۔
یہ فورم الکفیل یوتھ پراجیکٹ کا حصہ ہے، جو روضہ مبارک حضرت عباس (ص) کے میں پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے، اور اس کا مقصد مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی میزبانی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں مزید محنت، اعلیٰ تعلیمی اور سائنسی درجات حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن میں اسکول ایکٹیویٹی یونٹ کے سربراہ جناب محمد ال یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمارا ڈویژن الجود کلچرل فورم کے تحت عراق کے مختلف گورنریٹس سے تعلق رکھنے والے اسکول طلباء کے وفود کی میزبانی کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے قائم کیے گئے شیڈول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام میں حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔ جس کے بعد بچوں نے روضہ مبارک کے مضیف میں ظہرانہ تناول کیا۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "پروگرام میں تعلیمی، ثقافتی،ترقیاتی اور سماجی موضوعات پر متعدد لیکچرز، ورکشاپس اور ڈسکشن سیمینارز بھی شامل تھے، جوطلباء کے علمی ذخیرے میں اضافے اور ان کو اردگرد موجود ثقافتی اور سماجی خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

دورے کے اختتام پر طلباء نے یہ موقع فراہم کرنے اور قیمیتی وقت دینے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ دورے جاری رکھے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: