القمرکلچرل فورم کی جانب سے ذی قار گورنریٹ کےعلاقےالشطرة میں ایک فکری سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمرکلچرل فورم کی جانب سے یوتھ ہوپ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے تعاون سے ذی قار گورنریٹ کےعلاقےالشطرة میں ایک فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ حارث الدحی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ سمپوزیم فورم کی طرف سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور تقریبات کے سلسلے میں آتا ہے، اور اس کا مقصد ثقافتی اور معاشرتی بیداری میں اضافہ کرنا اور ٹھوس بنیادوں پر مبنی ایک مربوط اور مضبوط معاشرے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سمپوزیم مرکز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب فراس الشمری نے پیش کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہر سطح پر مطلوبہ کامیابی تک پہنچنے کے لیے ایک فرد کو کن مہارتوں کا حامل ہونا چاہیے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی اور ترقی حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو سنجیدگی اور استقامت کے ساتھ حکمت عملی اپنانی ضروری ہے اور مقصد کے حصول میں ناکامی کی صورت میں مایوسی پر قابو پاتے ہوئے نئے عزم اور جوش کے ساتھ جدوجہد کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا "سمپوزیم میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی لی اور ان کا ردعمل مثبت اور جاندار تھا۔ ڈائیلاگ سیشن کے دوران شرکاء کی جانب سے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔"

شرکاء اور یوتھ کلچرل آرگنائزیشن نے اس سرگرمی کے قیام میں تعاون پر القمر کلچرل فورم اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور تسلسل کے ساتھ ایسی علمی و فکری سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: