العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز فار گرلز کی جانب سےتدریسی عملے کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ کا انعقاد اور سال (2021-2022) کےسالانہ امتحانات کے لئے تیاریوں کا جائزہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز فار گرلز کی جانب سے اپنے تدریسی عملے کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، تاکہ سال (2021-2022) کےسالانہ امتحانات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے ۔

اس میٹنگ کی صدارت العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز فار گرلز کی ڈائریکٹر پروفیسر مونا وائل نے کی۔ انھوں نے امتحانات سے متعلق ضروری امور پرتبادلہ خیال کیا اورشعبہ تربیت واعلی تعلیم کے سائنسی اور تنظیمی وژن کے مطابق امتحانی مراکز کی تیاری کے بارے میں تفصیلی بات کی۔

انہوں نے امتحان کے عمل کے دوران طلبہ کے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے کے لئے نفسیاتی مدد فراہم کرنے اور امتحانات کو مثالی انداز میں انجام دینے کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے میں تعلیمی مشیروں کے کردار پر بھی بات کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: