ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن بابل کے پروفیسرز اور ایجوکیشنل سپوائزرز پر مشتمل وفد الساعی فورم کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ الساعی فورم نے بابل کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے پروفیسرز اور ایجوکیشنل سپوائزرز پر مشتمل (50) رکنی وفد کی میزبانی کی۔

مذکورہ شعبہ میں اسکول کی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ پروفیسر محمد الیاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " الساعی فورم ڈویژن کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ فورم ایجوکیشنل سپوائزرز اور اسانذہ پر مشتمل وفود کے دوروں کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کرتا ہے تاکہ ایسے علمی اور جدید طریقہ کار وضع کئے جا سکیں جو ملک میں تعلیمی ترقی و فروغ میں معاون ثابت ہوں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس وفد کے لیے جو پروگرام تیار کیا گیا تھا وہ دو دن تک جاری رہا اور اس کا آغاز ان کا استقبالیہ تقریب سے ہوا جس میں الساعی فورم کا تعارف، اس کے منصوبے اور اہداف و مقاصد کا مختصر جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین(علیہ السلام) اور حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے متعدد حصوں، سیکشنز اور یونٹس کو دیکھنے کی بھی سعادت حاصل کی۔

انھوں نے کہا، " پروگرام کے دوران ترقی، فکری اور ثقافتی موضوعات پر ورکشاپس، سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ قومی تشخص کی اہمیت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین منصوبوں کو متعارف کرانے کے لئے لیکچرز بھی اس پروگرام کا حصہ تھے۔ "
انھوں نے کہا، "مہمان وفد کے ساتھ متعدد تعلیمی پروگرام، باہمی روابط کے قیام ، معلومات اورتجربات کے تبادلے اور ملک میں تعلیمی عمل سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: