روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دیوانیہ گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کے اختتام پر گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 500 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ اس گریجویشن تقریب میں معروف علمی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سمر قرآن کورسز پراجیکٹ کے ایک نوجوان طالب علم یاس المحنا نے یہ سعادت حاصل کی، جس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔
فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی جانب سے طالب علم حسين زيد محمد، نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس قابل قدر منصوبے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور قرآن مرکز کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ان گرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پورے عراق میں دینی وقرآنی کورسز میں بیالیس ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی اور اپنے دل ودماغ کو قرآن واہل بیت(ع) کی تعلیمات سے منور کیا۔