روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اطہر میں (10,000) مربع میٹر سے زیادہ سرخ فرشِ عزاء بچھا دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کے عملے نے عشرہ محرم کی مناسبت اور کربلا کے خونی سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک کے صحن کے تمام حصوں، داخلی اور خارجی راستوں میں 10,000 مربع میٹر سرخ کارپٹ بچھا دیا ہے۔
کیئر ڈویژن کے نائب سربراہ جناب زین العابدین قریشی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ محرم میں سوگ اور حزن وملال کے اظہار اور کربلا کے خونی سانحہ کو یاد کرنے کے لیے روضہ مبارک کے صحن کے تمام حصوں، داخلی اور خارجی راستوں میں (10,000) مربع میٹر سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر ڈویژن نے حرم کے صحن مطہر کے تمام حصوں میں سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھایا اور پھر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ اس طرح بچھایا گیا ہے کہ زائرین کی نقل حرکت سے کھسکنے نہ پائے اور اسے آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ سرخ رنگ کا یہ قالین ہمیں ان ایام عزاء میں کربلا کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔

واضح رہے کئیر سیکشن سمیت روضہ مبارک کے تمام شعبے عشرہ محرم اورعاشوراء کے دن آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خدمات مہیا کرنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں اور اس مقصد کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار بھی روضہ مبارک کے خدام کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئرڈویژن کے عملے کی ذمہ داریوں میں صحن کی دھلائی، صفائی ستھرائی، قالین کی تبدیلی، باجماعت نماز کا انتظام، صحن کی تزیین و آرائش اور دیگر بہت سے کام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: