العمید ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے موسم گرما تعطیلات کے دوران منعقد کئے جانے والے پروگرام (سمر سٹیشنز) اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ نے موسم گرما تعطیلات کے دوران منعقد کئے جانے والے پروگرام (سمر سٹیشنز) کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام میں العمید ایجوکیشنل گروپ اور کربلا گورنریٹ کے دیگر اسکولوں کے سیکڑوں طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

دو ماہ پر مشتمل دورانیے کے اس پروگرام میں متعدد تفریحی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں۔

پروگرام کی اختتامی تقریب بھی متنوع سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل تھی، جس میں طلباء کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش اور متعدد سٹیج پرزنٹیشنزاور ڈرامے پیش کئے گئے۔

پروگرام کے اختتام پر پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: