الکفیل یونیورسٹی میں ذکرشہادت امام سجاد علیہ السلام

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدہان ، پروفیسرز، سٹاف اور طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز قاری شيخ مهدي قلندر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد شيخ حازم الوائلي نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی۔
شيخ حازم الوائلي نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ علیہ السلام نے یزید کے مذموم مقاصد اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے دین اسلام کا تحفظ کیا اور مصائب بحرانوں میں گھرے رہنے کے باوجود حسینی مشن کو جاری رکھا اور بقائے دین کی خاطر مصائب و مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
شيخ جعفر الوائلي نے امام علیہ السلام کی المناک شہادت کے واقعہ کو بھی بیان کیا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ علیہ السلام کی زندگی کا ہر قدم ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی زندگی کا ہر پہلو صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: