جشن امام حسن (ع) کی انتظامیہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس۔۔۔۔۔۔۔

انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس
عراق کے شہر حلہ میں 14رمضان تا 16رمضان کو منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ بین الاقوامی جشن امام حسن(ع) کی انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے سربراہ علامہ سید لیث موسوی کی سربراہی میں منعقد ہوا کہ جس میں جشن میں ہونے والی تقریبات میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کی نامزدگی، ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل اور نشرواشاعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بات واضح رہے کہ یہ جشن ہر سال رمضان کے مبارک مہینہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تعاون سے عراق کے شہر حلہ میں حضرت امام حسن علیہ السلام کے جشن میلاد کے سلسلہ میں منعقد ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: