علمدارِ امام حسین(ع) کا مہمان خانہ عَلَم کی پرچم کشائی کے بعد پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے

نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کو پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پیر کی شام یکم صفر 1444ھ کو نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (مہمان خانہ) کو اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھولنے کے پہلے دن علمدارِ وفا حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں کربلا کے مقامات مقدسہ کے خدام، اداری سربراہان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


تقریب کا آغاز قاری ليث العبيدي نے تلاوت قرآن حکیم کیا جس کے بعد شہداء عراق کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے شعبہ مذہبی امور کے سید عدنان جلوخان الموسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: "ہر سال ہمیں اس بابرکت جگہ پر ملاقات کا اعزاز حاصل ہوتا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہر سال بیرونی مضیف میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کرتا ہے اور مہمان خانے پر لہراتا ہوا یہ علم (نجف - کربلا) روڈ پر آنے والے زائرین کو خدمات کی فراہمی کے آغاز کی علامت ہے ، کیونکہ یہ مہمان خانہ ان اہم مقامات میں سے ایک ہے جہاں سے زائرین کی بہت بڑی تعداد آتی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہاشمی میزبانی کا لہراتا ہوا یہ علم زائرین سید شہداء امام حسین علیہ السلام کی رہنمائی کرتے ہوئے انھیں یہاں آنے کی دعوت دے رہا ہے۔ اس کے بعد رادود المرحوم حمزة الصغير کی آواز میں مرثیہ خوانی کے ساتھ علم کی پرچم کشائی کی گئی۔
مضیف حضرت عباس علیہ السلام میں بلند کیا جانے والا یہ علم زمین سے 40 میٹر بلند ہے جبکہ اس علم کی لمبائی 17 میٹر ہے اور چوڑائی 13 میٹر ہے اور اس کے اوپر سرخ رنگ میں (السلام عليك يا حامل لواء الحسين عليه السلام) لکھا ہوا ہے۔

اتنی بلندی پر اور اتنے بڑے علم کو اس مضیف (مہمان خانہ) میں لہرانے کا مقصد نجف سے کربلا کے راستے میں موجود علمدارِ وفا کے روضہ مبارک کی طرف سے بنائے جانے والے واحد مہمان خانہ پر علم کو ہی نشانی و علامت قرار دینا ہے۔
ہزاروں میٹر پر مشتمل اس مہمان خانہ کی تعمیر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے کئے جانے والے ان اقدامات کی ایک کڑی ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انجام دئیے جا رہے ہیں اس مہمان خانہ میں زائرین کی خدمت کے لئے رہائش، کھانے، میڈیکل اور بہت سے دوسرے انتظامات کئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: