روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد میں بچوں اور خواتین پر مشتمل ایک جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے کہا کہ یہ جلوس عزاء جو لگاتار بارہویں سال منعقد کیا جا رہا ہے، جناب رقیہ (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کے احیاء اور ان مصائب کی یاد میں نکالاجاتا ہے جن کا سامنا اسیران کربلا کو کرنا پڑا۔
انہوں کیا کہ "یہ جلوس عزاء روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام سے شروع ہوا اور مابین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔"
انہوں نےوضاحت کرتے ہوئے کہا "اس جلوس میں ایک تھٹیریکل پرفارمنس بھی شامل تھی جس میں اسیران کربلا خاص طور پر جناب رقیہ (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت و کردار کو پیش کیا گیا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہمارے بچوں نے اس جلوس عزاء کے لئے کچھ نظمیں اور مرثیے بھی لکھے تھے، جس میں نظم (رقیہ الصغیرہ) بھی شامل ہے جو کہ اس دوران پیش کی گئی تھی۔"

















