مابین الحرمین ڈویژن کے اربعین زائرین کی نقل و حرکت کو آسان اور منظم بنانے کے لیے مختلف تنظیمی اقدامات

کربلا کے مقامات مقدسہ سے وابستہ مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے اربعین زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے مختلف تنظیمی اقدامات کیے ہیں۔

ڈویژن کے جنرل مینٹیننس یونٹ کے سربراہ، علاء حمزہ سلمان نے کہا، "تمام مناسبات خاص طور پر زیارت اربعین سے پہلے، ہمارا ڈویژن زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے ضروری اورمربوط منصوبہ بندی کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے ہائر آفیشلز کے ساتھ مشاورت کے بعد، مابین الحرمین سے متصل سڑکوں اور راستوں کو انتظامی معاملات کے پیش نظر اور زائرین اربعین و عزائی جلوسوں کی آمدورفت کو منظم، رواں اور سہل بنانے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ہمارے شعبے سے وابستہ مینٹیننس ڈویژن کے تجویز کردہ ماڈل کو منظور کیا گیا تھا، کیونکہ یہ ماڈل اس مقصد کو پورا کرتے ہوئے مطلوبہ نتائج فراہم کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے حال ہی میں (500) پلاسٹک کی بنی پارٹیشنز لگائی ہیں جن کی اونچائی 1 میٹر، چوڑائی 2 میٹر، اور موٹائی 40 سینٹی میٹر ہے تاکہ مقامات مقدسہ کے ارد گرد زائرین کے راستوں کا تعین کیا جا سکے اوران کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: