پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشن کھولنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے عراقی یونیورسٹیز اور اسکولوں کے طلباء کے لیے الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشن کھولنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ ماهر المياحي کے مطابق ان اسٹیشنزجو کہ نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کا حصہ ہیں، کی نگرانی یونیورسٹی انیڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشن کی افتتاحی تقریب آج شام چھ بجےالعمید یونیورسٹی کے سامنے منعقد کی جائے گی۔"

انہوں نے کہا،"الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشن کے علاوہ بھی (20) مختلف ثقافتی اور گائیڈنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو کہ ایام اربعین کے دوران زائرین کرام کو علمی و فکری خدمات فراہم کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: