میڈیا سیکشن نے مومنین کی نیابت میں زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے نام درج کرنے کا آغاز کر دیا ہوا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن نے مومنین کی نیابت میں زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے نام درج کرنے کا آغاز کر دیا ہوا ہے۔

میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس کے سربراہ سيّد حيدر طالب عبد الأمير نے بتایا ہے کہ نیابت میں زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل نیٹ ورک کے صفحہ نیابت میں زیارت https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur میں اندارج کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ روضہ مبارک کی عربی میں موجود موبائل ایپ (https://alkafeel.net/Apps/Arabic) کے ذریعے اندراج کیا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ شعبہ سادۃ الخدم سے منسلک خدامِ حضرت عباس(ع) اور ان کے معاونین کی بڑی تعداد کو دنیا کے مشرق و مغرب میں رہنے والے محبان اہل بیت کی نیابت میں اربعین کے دن پرسہ پیش کرنے اور زیارت و دو رکعت نماز پڑھنے کے مامور کیا گیا ہے۔

پس جو بھی اربعین کے دن کربلا نہیں آ سکتا اور وہ اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی طرف سے مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ الکفیل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں نام درج کر دے، جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا ان کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام دونوں مقدس روضوں میں اربعین کے دن زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور پرسہ پیش کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: