زیارت اربعین کے اختتام کے بعد بھی سروس افیئرز ڈپارٹمنٹ کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے

سروس افیئرز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سيّد مُحمد الأعرجي نے تصدیق کی کہ زیارت اربعین کے اختتام کے بعد بھی ہماری خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے شعبے سے وابستہ سٹاف نے باقی رہ جانے والے زائرین کو خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک کے گردونواح کے علاقوں اور اندرون کربلا کی صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ کئی ملین زائرین کی گزشتہ کئی دن تک کربلا میں موجودگی اور رش کی وجہ سے ہونے والی صفائی کی بے قاعدگی سے خاطر خواہ طریقہ سے نمٹا جا سکے۔

کربلا کی سڑکوں اور عوامی مقامات کے علاوہ زائرین کے زیر استعمال رہنے والے سکولوں کی صفائی کا کام بھی مذکورہ سیکشن کے ارکان سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے صفائی کی اس مہم میں مذکورہ بالا سیکشن کے ارکان کو بڑی تعداد میں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل ہے اور مذکورہ سیکشن کی صفائی سے متعلقہ گاڑیاں بھی مسلسل حرکت میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے سے تیار کردہ پلان کے مطابق کام کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئیکام تاخیر سے نہ ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: