روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے بغداد گورنریٹ میں شہید قاسم حسین المالکی کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ مجلس عزاء میں شرکت کی اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہید قاسم حسین المالکی نے موصل گورنریٹ کے آپریشنل سیکٹرمیں 18 ستمبر کو وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ کےنائب سربراہ جناب محمد صالح سعید جلوخان نے کہا، "روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزّه) اور سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاءالدین کی خصوصی ہدایات پر ہم نے لواء أنصار المرجعية بریگیڈ میں ریپڈ ریسپانس فورس کے شہید قاسم حسین المالکی کے جنازے میں شرکت کی اور ان کے خاندان اور عزیز واقارب سے تعزیت کی۔ "
انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے اس مشکل وقت میں شہید کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اخلاقی اور مالی امداد بھی فراہم کی اور شھید کے اہل خانہ کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا علم مبارک بھی پیش کیا۔
شہید قاسم المالکی 2014 سے اعلی مذہبی اقیادت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے رضاکارانہ طور پرکام کر رہے تھے اور 18 ستمبر کو موصل آپریشن سیکٹر (شہری) میں وطن اور مقدس مقامات کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔